لاہور میں خواجہ سرائوں نے طلبا کو لوٹ لیا،گینگ سرغنہ گرفتار ،ساتھی موقع سے فرار  

لاہور (نامہ نگار) لاہور میں کینال روڈ نرسری چوک پر خواجہ سرائوں نے طلبا کو لوٹ لیا،پولیس نے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا تاہم اسکی ساتھی موقع سے فرار ہو گئے ۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق خواجہ سرا قبل ازیں بھی دو طرفہ بریج پر راہگیروں سے واردات کرچکے ہیں۔طلبا یونیورسٹی آنے جانے کے لئے عموماً اس بریج کو استعمال کرتے ہیں، خواجہ سرا زبردستی دھونس،نوسربازی سے موبائل ،کیش چھین لیتے تھے۔گرفتار شی میل نے گزشتہ شب بھی شہری سے 15 ہزار چھین لیے تھے۔ڈولفن ٹیم 15 کی کال پر موقع پر پہنچ گئی۔ڈولفن نے واردات کرنیوالے خواجہ سرا کے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا تاہم اسکے ساتھی موقع سے فرار ہو گئے ۔متاثرہ شہریوں نے خواجہ سرا کی شناخت کرلی،تعلق لیہ سے ہے۔گرفتار شی میل طلیب عرف عائشہ سے موبائل،ائیر بڈز برآمد کر کے مزید تفتیش کے لئے چوکی ایل بلاک کے حوالے کر دیا گیا ۔ خواجہ سراگرفتار

ای پیپر دی نیشن