کراچی (نیٹ نیوز) وفاقی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ رواں سال کے لیے برآمدات کا ہدف اگرچہ 34 ارب ڈالر مقرر ہے لیکن پاور ٹیرف میں اضافے اور ایکسپورٹرز کے ٹیکس مسائل حل نہ ہوئے تو اس سال ملکی برآمدات متاثر ہوں گی۔ یہ بات وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے فوڈ ایگری نمائش کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ اگلے 4 سال کے دوران ملکی برآمدات کو 60 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ برآمدات میں سالانہ 10 سے 15 فیصد کا اضافہ کرنے کی حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔ 700 کلو میٹر طویل کوسٹل بیلٹ پر سمندری نمک کے حصول کے لیے جوائنٹ وینچر کریں گے۔ بدقسمتی سے ملک میں 70 سال سے میرین پالیسی نہ بن سکی۔
مہنگی بجلی اور ٹیکسز کے باعث رواں سال برآمدات متاثر ہوں گی: وزیر تجارت
Aug 11, 2024