کراچی (سٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو دی محمود کاٹ انٹرنیشنل یونیورسٹی نائیجر کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی گئی۔ یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر ابراہیم نے اعزازی سند گورنر سندھ کو پیش کی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستان کے سفیر برائے نائیجر ڈاکٹر احمد علی سیروہی کو پاکستان کی تصویر کو نائیجر میں کم وسائل کے باوجود عوامی اور اقتصادی سفارت کاری کے ذریعہ اجاگر کرنے پر گولڈ میڈل سے نوازا۔