ہمارا اتحاد پاکستان بچانے کیلئے ہے، 14 اگست کو ملک بھر میں جلسے کریں گے: اچکزئی، اسد قیصر 

Aug 11, 2024

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحفظ آئین موومنٹ کے سربراہ محمود اچکزئی نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد پاکستان کو بچانے کیلئے ہے۔ اتحاد کسی کی حکومت گرانے کیلئے نہیں بنایا گیا، بچانے کیلئے پوری قوم کے ساتھ کی ضرورت ہے۔ تحریک کا واحد مقصد قوم کو متحد کرنا ہے کیونکہ ملک ڈوب رہا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا پنجاب کے عوام نے 8 فروری کو بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دیا۔ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے واضح کر دیا ہے کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت ہے، ملک کی حقیقی جماعت تحریک انصاف ہی ہے موجودہ حکومت غیر قانونی ہے۔ 14 اگست کو پورے ملک میں جلسے کریں گے۔

مزیدخبریں