اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کا فیصلہ واپس

Aug 11, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ماتحت کام جاری رکھے گا۔ وزیراعظم نے 6 اگست کو وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کی منظوری دی تھی۔

مزیدخبریں