لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر سینئر وزیر پنجاب سے پارٹی رہنما اور ارکان پارلیمنٹ نے ملاقات کی۔ سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے بھی سینئر وزیر کے ساتھ پنجاب مریم اورنگزیب سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں حلقوں کے ترقیاتی منصوبوں، مستقبل کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ پارٹی رہنماؤں اور ارکان اسمبلی نے مریم نواز کے عوام دوست پروگرام، مہنگائی میں کمی اور ریکارڈ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔ ارکان اسمبلی نے مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب نے صوبے میں انتظامی انقلاب برپا کردیا ہے۔ پارٹی راہنماؤں نے تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی مریم نوازشریف شفافیت، میرٹ اور کرپشن سے پاک گورننس کے لئے کام کررہی ہیں۔ حمیدہ وحیدالدین، رانا اعجاز احمد نون، میاں محمد معین وٹونے بھی سینئر وزیر سے ملاقات کی۔ سابق رکن قومی اسمبلی محمدطفیل، سابق ارکان پنجاب اسمبلی چوہدری اشرف اور ڈاکٹر مظفر شیخ بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ پارٹی راہنما توفیق بٹ، عامر حیات ہراج، شہربانو اورچوہدری شہبازنے بھی سینئر وزیرسے ملاقات کی۔ پارٹی راہنما اور ارکان اسمبلی پیر اشرف رسول، رانا اسحاق، سلطان طارق باجوہ،نوید اشرف، شعیب صدیقی اور تیمور علی خان نے بھی ملاقات کی - محمود الحسن چیمہ، سعید اکبر خان، رانا عبدالمنان، ملک غلام قاسم، عون جہانگیرنے بھی سینئر وزیر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ منصور اعظم، میاں منیر، محمد سبطین بخاری اور گلزار احمد بھی سینئر وزیر سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ سینئر وزیرمریم اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی پنجاب نے پارٹی لیڈرزاور ارکان اسمبلی کے تمام جائز مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے پارٹی رہنماؤں، ارکان اسمبلی کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی: مریم اورنگزیب
Aug 11, 2024