فتنہ خوارج کیخلاف قوم پرعزم، شہداء سکیورٹی فورسز کو خراج عقیدت: صدر 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) صدر مملکت آصف علی زرداری نے  وادی تیراہ  کے ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت  کرتے ہوئے کہا  کہ  پوری قوم دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے۔  صدر مملکت آصف علی زرداری نے سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔  حوالدار انعام گل، سپاہی محمد عمران اور سپاہی الطاف خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے فتنہ خوارج کے خلاف کارروائیاں کرنے اور  دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی خدمات کو سراہا۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے شہید سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دریں اثناء پیپلز پارٹی سلیم مانڈوی والا نے بھی تین جوانوں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی سکیورٹی فورسز کے شہید ہونے والے تین جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن