لاہور(خصوصی نامہ نگار)7ستمبر ختم نبوت کانفرنس گولڈن جوبلی مینار پاکستان کی تیاری زورشور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی، جنرل سیکرٹری لاہور مولانا قاری علیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم،مولانا خالد محمود مولانا اشرف گجر نے مختلف اجتماعات اور کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا عقیدہ ختم نبوت اسلام کے بنیادی عقائد میں سے جن کومانے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہوسکتا۔ بنیادی عقائد میں ختم نبوت کا عقیدہ اساسی حیثیت رکھتا ہے، جس پر ہر مسلمان کا ایمان ہونا ضروری ہے۔آئین پاکستان یہ کہتا ہے کہ قادیانیوں کا مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ان کا مذہب اسلام ہے، اس لئے قادیانیوں کو اسلام کا نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ 7ستمبر ختم نبوت کانفرنس گولڈن جوبلی یہ ایک تاریخی اجتماع ہوگا۔