گریٹنگ کلیرنس کیلئے واسا،ایم سی ایل عملہ مسلسل الرٹ،تمام مشینری فعال :کمشنر

Aug 11, 2024

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور زید بن مقصود نے شہر کے بعض مقامات پر بارش کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا مانیٹرنگ کیمطابق بعض علاقوں میں تیز بارش جبکہ کچھ علاقوں میں بارش نہ ہونے کے برابر ہے۔جن علاقوں میں بارش ہوری ہے وہاں گریٹنگ کلیرنس کیلئے واسا،ایم سی ایل کا عملہ مسلسل چیکنگ کرے اور نکاسیء آب کیلئے تمام مشینری فعال اور ڈسپوزل سٹیشنز پر بیک اپ کو یقینی رکھا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام نشیبی علاقوں میں بارش ختم ہونے تک ایمرجنسی ٹیمیں موجود رہیں گی۔ انڈرپاسز کو چیک اور نکاسی آب آپریشن کی نگرانی تمام اے سیز خود کرینگے۔ دریں اثنا ء زید بن مقصود نے صفائی جائزہ کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے مناواں اور واہگہ ایریا کا دورہ کیا۔ سی ای و ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین بھی ہمراہ تھے۔کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ مناواں آبادی کے اندر گندے پانی کے جوہڑ اور کوڑا کرکٹ کو ایم سی ایل۔ایل ڈبلیو ایم سی واسا کی ٹیمیں کوڑا پھینکنے کے باعث بننے والے جوہڑ اور بکھرے کوڑے کو فوری کلیر کریں۔ انہوں نے واسا کو ہدایت کی کہ مناواں اور غوث گارڈن کے درمیان میں موجود نالہ کی بھی صفائی کی جائے۔ محلوں اور آبادیوں کے اندر موجود گندگی و جوہڑ بدبو اور بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔صفائی محکموں و شہریوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔شہری اپنے گلی محلوں کو صاف رکھیں۔ گلی محلوں کی صفائی شہریوں کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔

مزیدخبریں