لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے رکن انجم بٹ نے کہا وقت آگیا ہے کہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے صدر مملکت آصف علی زرداری کے تجویز کردہ معاشی پلان پر من و عن عمل کیا جائے۔پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ ایک قدم آگے بڑھ کر ملکی بقاء کیلئے اپنی سیاست کو نقصان پہنچایا ہے لیکن ریاست کو نقصان ہونے سے بچایا ہے اور ہمیشہ ایسی سیاست کی ہے کہ جس سے ریاست مضبوط ہو گی تو ہم سب بھی مضبوط ہوں گے۔
معاشی مضبوطی کیلئے آصف زرداری کے معاشی پلان پر من و عن عمل کیا جائے:انجم بٹ
Aug 11, 2024