اسرائیل کو وحشیانہ مظالم کا جواب  دینا پڑے گا:قمرالزماں بابر

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان پیس گروپ کے چیرمین قمر الزماں بابر نے کہا اسرائیل کو وحشیانہ مظالم کا جواب دینا پڑے گا۔ نہتے فلسطینی نمازیوں پر ہزاروں پاونڈ وزنی بم گرا دینا انسانیت دشمنی ہے۔ اب بھی عالمی ضمیر نا جاگنا بدقسمتی ہے۔ کشمیری دنیا کی سب سے بڑی جیل میں رہ رہے ہیں۔ کشمیر اور فلسطین کے مسائل حل نہ ہونا عالمی اداروں کی ناکامی ہے۔ بھارت کو 5 اگست کے ظالمانہ اقدامات ہر حال میں واپس لینا پڑینگے۔ آزادی کشمیر کی منزل اب دور نہیں ہے۔ بھارت نام نہاد جمہوریت کا ڈھونگ رچانا چھوڑ دے۔ لاکھوں انسانوں کا بنیادی حق آزادی دبانا ہی سب سے بڑا غیر جمہوری اقدام ہے۔ بھارت کو جان لینا چاہئے بندوق کے زور پر آزادی کی جدوجہد نہیں روکی جا سکتی۔ پاکستان فلسطینیوں اور کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔کشمیر بہت جلد آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا۔کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار بن چکی ہے۔عالم اسلام کوکشمیر اور فلسطین پر مضبوط موقف اپنا نا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن