لاہور(خبرنگار)ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام چہلم و عرس حضرت عثمان بن علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے انتظامات کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز، ایم سی ایل، ایل ڈبلیو ایم سی ، واسا، لیسکو، پی ایچ اے، سوئی گیس، پولیس، سول ڈیفنس و دیگر نے شرکت کی۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کو انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈی سی لاہور نے تمام متعلقہ اداروں کو اہم ٹاسک سونپ دئیے۔ رافعہ حیدر کی اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو جلوس روٹس کے دورے کرنے کی ہدایت کی۔ جلوس روٹس کی بھرپور مانیٹرنگ کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔ جلوس روٹس کی ڈی سی آفس کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ایم سی ایل جلوس روٹ پر پیچ ورک اور لائٹنگ کے انتظامات کو دیکھیں گے۔ ایل ڈبلیو ایم سی جلوس روٹس پر صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بنائیں گے۔ واسا مون سون بارشوں کے سبب جلوس روٹ پر ڈی واٹرنگ مشینری نصب کریں گے۔ لیسکو جلوس روٹس پر سے لٹکتی ہوئی تاروں کو فوری طور پر ہٹائیں۔ ریسکیو 1122 کی گاڑیاں جلوس روٹس پر موجود ہوں گی۔رافعہ حیدر نے کہا کہ سول ڈیفنس اہلکار مرد و خواتین پولیس اہلکاروں کے ساتھ ملکر سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
ڈی سی کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسینؓو عرس داتا گنج بخشؒؒ کے انتظامات کا جائزہ
Aug 11, 2024