لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک عابد حسین اعوان نے کہا اس جشن آزادی کے موقع پر ہمیں اس بات کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا کہ ہم سب نے اپنے اپنے حصے کا ایک پودا لازمی لگانا ہے تاکہ ہم خطرناک موسمی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔جشن آزادی کے موقع پر ہمیں اپنے زاتی سیاسی نظریاتی اختلافات کو بھی ایک طرف رکھ کر صرف اور صرف ملک کیلئے سوچنا ہوگا۔