نوازشریف سے امام مسجد نبویؐ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Aug 11, 2024

اسلام آباد +مری(نوائے وقت رپورٹ+بیورو رپورٹ) صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے امام مسجد نبویؐ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نوازشریف نے مسجد نبویؐ کے امام کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔ امام مسجد نبویؐ نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی، امن و سکون کی دعائیں کیں۔ نواز شریف نے کہا کہ مسجد نبویؐ کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی آمد ہمارا اعزاز ہے، ملاقات کے دوران سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، اسحاق ڈار، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، فیصل کھوکھر، مجتبٰی شجاع الرحمن اور میاں ناصر جنجوعہ موجود تھے۔ امام مسجد نبویؐ نے پرتپاک استقبال اور شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں