نوشہرہ ورکاں+کامونکی (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی)عطا ئیت کا عفریت ایک اور حوا کی بیٹی کو نگل گیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں لنج کے رہائشی محمد منشاء کی بیٹی آنسہ بی بی کو ڈلیوری کیس کے لئے تتلے عالی کے پرائیویٹ ہسپتال لے جایا گیا جہاں عطائی میاں بیوی شاہ رخ اور فاطمہ بی بی جو اپنے آپ کو ڈاکٹر کہلواتے ہیں دوران آپریشن ان کی نالائقی اور لاعلمی سے آنسہ بی بی کے پیٹ کے اندرونی حصہ کی ضروری نسیں کٹ گئیں حالت غیر ہونے پر آنسہ بی بی کو لاہور ہسپتال ریفر کر دیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔علاقہ نوشہرہ ورکاں میںعطائی ڈاکٹروں کا دھندہ اپنے عروج پر ہے شہری علاقوں میں بھی میٹرک فیل اتائی ڈاکٹروں نے اپنے کلینکوں کے باہر بڑے بڑے سرجن ڈاکٹروں کے نام لکھوا رکھے ہیں مگر وہ ان ہسپتالوں میں آتے ہی نہیں اور آپریشن عطائی ڈاکٹر خود کرتے ہیں جن کی نالائقی اور ناتجربہ کاری کے باعث خواتین کی اموات کا سلسلہ عرصہ دراز سے بدستور جاری ہے عوامی حلقوں میں تحصیل نوشہرہ ورکاں میں عطائیت کے خلاف بھرپور بلاتفریق آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔
عطائیت کا عفریت ایک اور حوا کی بیٹی کو نگل گیا
Aug 11, 2024