شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی چوہدری خرم منور منج نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوامی جذبات کی ترجمان پی ٹی آئی کی قیادت کے مطالبات کو سنجیدہ نہ لیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا اور روزانہ کی بنیاد پر احتجاجی مظاہرے کر کے اپنا موقف اجاگر کریں گے دھاندلی زدہ حکومت عوام پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہی ہے کسی شعبہ کو نہیں بخشا گیا معیشت تنزلی کا شکار ہے اور ملک روز بروز مزید مسائل و بحرانوں کا شکار ہورہا ہے جس کی فکر کرنے کی بجائے حکمرانوں کی ساری توجہ اپوزیشن جماعتوں کو دیوار سے لگانے پر مرکوز ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری خرم منور منج نے کہا کہ انتخابی دھاندلی کا اذالہ، انتقامی کارروائیوں کی روک تھام، بانی پی ٹی آئی و دیگر گرفتار رہنماؤں کی رہائی اور مہنگائی میں کمی کے حوالے سے حکمرانوں نے جلد کوئی پیش رفت یقینی نہ بنائی تو حالات ان کے قابو سے باہر ہو جائیں گے۔