سرائے مغل(نامہ نگار) زمین دلانے کا جھانسہ دیکر دو فراڈیوں نے ایک شخص کو 3250000/ روپے کا ٹیکہ لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ ٹلے والی مسجد کے رہائشی بابر فاروق کو دو افراد اسد عباس اور طارق مقصودنے سستی زمین دلوانے کا جھانسہ دیکر اس سے/ 3250000 روپے روبرو گواہان لے لیا ۔جب حسب وعدہ انہوں نے زمین کا انتقال نہ کروایا تو اس نے اپنی رقم کی واپسی کا مطابہ کیا تو ملزمان نے دھمکیاں دیکر اسے دھکے دیکر گھر سے نکال دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
سرائے مغل: زمین دلانے کا جھانسہ دیکر2 افراد نے شہری سے لاکھوں روپے ہتھیا لئے
Aug 11, 2024