وزیر اعلیٰ کا ویژن پنجاب کو سر سبز و شاداب بنانا ہے:ملک محمد احمد خاں

قصور(نمائندہ نوائے وقت)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کھڈیاں قصور میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ گرلز کالج،سٹی سائنس کالج، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، کنکورڈیاکالج، سبزی منڈی سمیت 11مقامات پر پودے لگائے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنائیں گے۔ ضلع قصور کے تمام سکولوں میں 20 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ درخت لگا کر پروان چڑھنے تک اسکی دیکھ بھال کریں گے۔ عوام کو شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ویژن پنجاب کو سر سبز و شاداب بنانا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن