ڈپٹی کمشنر قصور کی زیر صدارت سرکاری واجبات کی ریکوری کا جائزہ اجلاس

Aug 11, 2024

قصور (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر قصور ارشد بھٹی کے زیر صدارت سرکاری واجبات کی ریکوری کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنر ز‘ڈسٹرکٹ سروس سنٹر انچارج اراضی ریکارڈ، تحصیلدار زاور تمام ریونیو افسروں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں زرعی انکم ٹیکس‘ انتقالات‘ آبیانہ‘ تاوان‘ سٹیمپ ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسز کی وصولی کا تفصیلاً جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسروں کو حکم دیا کہ وہ گورنمنٹ کی ریکوری کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو حکم دیا کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں نادہندگان کیساتھ میٹنگز کریں اور سرکاری واجبات کی ریکوری کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں