بنگلہ دیش کے حالات کااثر پورے خطہ پر پڑے گا : خالد محمود

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے حالات کااثر پورے خطہ پر پڑیگا سیاسی و جمہوری عمل میں عوام کے حقوق کا تحفظ بنیادی حیثیت رکھتا ہے جس معاشرے میں مایوسی جنم لیتی ہے وہاں حالات انتشار کی طرف بڑھتے ہیں پاکستان کے عوام کو بھی طرح طرح کی مشکلات کا سامنا ہے جنہیں جواز بنا کر بعض نام نہاد سیاستدان عوام کو اداروں کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں جن کا راستہ بروقت روکنے کی ضرورت ہے ، پاکستان میں جمہوری حکومت قائم ہے جو تمام حاصل وسائل بروئے کار لا کر عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے تاہم معاشی اعتبار سے ملکی حالات مناسب نہ ہونے کے باعث عوام کو مہنگائی کا سامنا ہے جس کا ادراک حکومت باخوبی رکھتی ہے

ای پیپر دی نیشن