شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری فیضان خالدمحمود ورک نے کہا ہے کہ ملک نازک موڑ سے گزر رہا ہے ، ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھناچاہئے جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہوگا اس وقت تک ملک کی معیشت بہتر نہیں ہوسکتی اس لئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں قومی مفاد میں اپنے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھنے،ایک دوسرے کوگرانے اور ناکام بنانے کا سلسلہ بند کرکے ملک میںسیاسی استحکام پیدا کریں ان خیالات کااظہارانہوں نے سابق چیئرمین چودھری خالد محمود ورک کے ڈیرہ پرسابق یوسی ناظمین ،نائب ناظمین سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر معززین کی بڑی تعدادبھی موجود تھی۔ چودھری فیضان خالد ورک نے کہاکہ ملک وقوم کی تعمیرو ترقی،خوشحالی وفلاح و بہبود مسلم لیگ(ن) کی قیادت کاہمیشہ اولین ایجنڈا رہاہے۔