مریدکے (نامہ نگار) پرنسپل گورنمنٹ علی عباس شہید ہائیر سیکنڈری سکول مریدکے سر افتخاراحمد کے والد انتقال کر گئے۔ مرحوم میاں رشید احمد غوثیہ کالونی حدوکے میں مقیم تھے۔ ان کی نماز جنازہ نماز ظہر کے بعد حدوکے جناز گاہ میں پڑھائی گئی جس میں علاقہ بھر سے نمایاں علمی، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ میاں رشید احمد معروف مصنف و استاد کلیم الہی امجد کے تایا تھے۔