شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ضلع شیخوپورہ میں کیمیکل سے تیار کئے جانے والے دودھ کا کاروبار زیادہ ہو رہا ہے جس کا اندازہ ضلع شیخوپورہ کے درجنوں دیہات اور قصبات سے روزانہ ٹرکوں پر لاد کر شہر لائے جانے والے دودھ کے علاوہ قریبی قصبات میں فراہم کئے جانے والے دودھ سے ہوتا ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی ناقص اور مضر صحت دودھ تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے جس کے دوران اب تک ایسا دودھ فروخت کرنیوالوں سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا جاچکا ہے تاہم ایک ادارہ کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ شیخوپورہ میں متعدد مقامات پر کیمیکل سے تیار شدہ دودھ فروخت ہوتا ہے۔
ضلع شیخوپورہ میں کیمیکل سے تیار دودھ کی فروخت جاری
Aug 11, 2024