عوام کی اکثریت پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے :ڈاکٹر اسلم خان 

Aug 11, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سیاست سے مائنس کرنے کی کوششیں کرنے والے ناکامی سے دوچار ہوں گے ملک کے مقبول لیڈر کو سیاسی منظر نامے سے ہٹانے کی سازشیں کسی صورت کامیاب نہیں ہو گی عوام کی اکثریت پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے اور یہی جماعت عوام کی حقیقی ترجمان و ملکی مسائل کے حل کی ضامن ہے جو جلد برسر اقتدار آکر پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک آزاد و خود مختار ملک بنانے سمیت ترقی یافتہ و خوشحال بنائے گی پارٹی کا ویژن و منشورملکی استحکام و ترقی ہے جس کی تکمیل ہم یقینی بنا کر دم لیں گے، مرکز میں ن لیگ کی ناکام پالیسیاں عوام کیلئے وبال جان بن چکی ہیں جبکہ پنجاب میں شعبدہ بازی کی انتہا کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں