راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ترجمان آرڈی اے کے مطابق کمشنر راولپنڈی ڈویثرن انجینئر محمد عبدالعامر خٹک اور ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اٹھارٹی کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر آر ڈی اے عملے نے ڈھوک نجو، خیابان سرسید، رتہ امرال اور گنجمنڈی میں نالہ لئی کنارے پر قائم تجاوزات کی خلاف سخت آپریشن کرتے ہوئے تجاوزات کو مسمار کر دیا ہے آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر لینڈ آر ڈی اے ملک غصنفر علی اعوان نے کی اسسٹنٹ کمشنرسٹی راولپنڈی حاکم خان اور متعلقہ پولیس بھی اس مو قع پر موجود تھے ان علاقوں میں تمام غیر قانونی تجاوزات میں باڑے، گودام، ریت بجری کے ٹھیے مسمار کر دیے گئے ہیں ڈی جی آر ڈی اے نے ہدایت کی ہے کہ نالہ لئی کے کنارے پر تعمیرات اور ملبہ گرانے کی اجازت نہیں ہے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔