اسلام آباد(خبرنگار)جامعہ اسلام آبادکے علما وفضلا کی نمائندہ تنظیم اسلام آباد علما کونسل انٹرنیشنل کا اہم اجلاس جامعہ اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔جس کی صدارت پرنسپل وشیخ الحدیث جامعہ اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمدظفر اقبال جلالی چیئرمین اسلام آباد علما کونسل انٹرنیشنل نے کی ۔اجلاس میں صدر اسلام آباد علما کونسل انٹرنیشنل علامہ عمر حسن رازی ،جنرل سیکرٹری علامہ توحید احمد ہزاروی ،فنانس سیکرٹری ڈاکٹر مفتی محمد ماجد نواز جلالی ،پروفیسر علامہ طارق صدیقی ،مفتی محمد رفاقت علی جلالی ،علامہ اسد علی مردانی ،مولانا آفتاب احمد صابری ،علامہ عبد الشکور جلالی ،مولانا شہزاد احمد جلالی ودیگر احباب نے شرکت کی ۔اجلاس میں 7ستمبر یوم ختم نبوت ؐکے موقع پر منعقد ہونے والی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین اسلام آبادعلما کونسل انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی جنرل سیکرٹری جماعت جلالیہ پاکستان نے کہا کہ ختم نبوتؐ ایمان کی اساس اور بنیاد ہے جس کے بغیر ایمان قابل قبول نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سات ستمبر وہ تاریخ ساز دن ہے جب ہزاروں مسلمانوں نے عقیدہ ختم نبوتؐکے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے طویل جدوجہد کے بعد قومی اسمبلی سے قادیانیوں کو آئینی طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے میں کام یابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر پابندی لگائی جائے ،اور اہم اداروں میں کلیدی عہدوں پر براجمان قادیانیوں کو فی الفور ہٹایا جائے۔