وطن ِ عزیز کی خوشحالی و ترقی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کریں،پروفیسر نیاز عرفان

Aug 11, 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)وفاقی تعلیمی بورڈ کے سابق چئیرمین،اسپیکرہمدرد شوری پروفیسر نیاز عرفان نے افتتاحی خطاب میں اور ان کے بعد اراکین ِ شوری نے کہا ہے کہ قائد ِ اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں ہمارے بزرگوں نے پاکستان کی شکل میں ایک آزاد ملک حاصل کیا اب ہماری ذمہ داری ہے کہ وطن ِ عزیز کو خوشحال و ترقی یافتہ بنانے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریںان خیالات کا اظہار انہوں نے ہمدرد شوری کے ماہا نہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا عنوان'' آزادی کے 76 سال ،پاکستان کی ترقی میں ہمارا کردار'' تھا قومی صدر ہمدرد شوری سعدیہ راشد نے کہا کہ پاکستان بزرگوں کی بے شمار اور لازوال قربانیوں کا ثمر ہے اللہ تعالی نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے شہید حکیم محمد سعید  کا فرمان ہے کہ پاکستان سور رحمن کی تفسیر ہے پاکستان نے ہمیشہ آزمائشوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا دیگر دانشوروں میں نعیم اکرم قریشی ،حکیم بشیر بھیروی ،طارق شاہین ،اسلام الدین قریشی،ڈاکٹر ریاض احمد،انجینئر مظفر اقبال ،ڈاکٹر افضل بابراور رانا محمد اکرم شامل تھے جبکہ معروف دانشور پروفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال شام نے موضوع پر خصوصی خطاب کیا ۔

مزیدخبریں