راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پنجاب آرٹس کونسل میں جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میں ''خوبصورت پاکستان''کے عنوان سے ایک روزہ مصوری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ممبر پنجاب اسمبلی ملک افتخار احمد، ملک منصور افسر اور شازیہ رضوان تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شکور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلیمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ نمائش میں خرم شہباز بابری، محمد یونس رومی، تابندہ بتول،وجیہہ راجہ، ثمینہ بشارت،لائبہ خان،نذہت بریر،ایمن محمود،خدیجہ عبیداللہ،کرن فاطمہ، محمد وقاص،سائمہ عامر اور شانزے نورین کے فن پارے رکھے گئے تھے۔مہمان خصوصی ملک افتخار احمدکا کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو پرکشش اور دلکش قدرتی مناظر، حسین وادیوں، تاریخی ورثے اور دلفریب ثقافتی روایت سے نوازا ہے۔ فنون لطیفہ کسی بھی معاشرہ کی خوبصورت اور متوازن تصویر پیش کرتا ہے۔ ملک منصور افسر نے کہا اس طرح کی تصویری نمائش کا تسلسل سے انعقاد ناگزیر ہے۔شازیہ رضوان کا کہنا تھا کہ آرٹسٹ معاشرے میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے شرکا میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں گئیں۔
جشن آزادی تقریبات ،آرٹس کونسل میں '' خوبصورت پاکستان''کے عنوان سے مصوری نمائش
Aug 11, 2024