راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے+جنرل رپورٹر)پولٹری کی خرید وفروخت سے وابستہ تینوں بڑی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت و انتظامیہ ایک دن کے چوزے کی قیمت سے چکن کی مکمل تیاری تمام مراحل کے اخراجات کا جائزہ لے کر چکن کے ریٹ مقرر کرے یکطرفہ اور ظالمانہ پالیسیوں سے پولٹری سے وابستہ چھوٹے تاجر فاقہ کشی کا شکار ہوچکے ہیں وزیر اعلی پنجاب صورتحال کا فوری نوٹس لیں حکومت پنجاب ،کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے اپیل کی کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے بصورت دیگر چھوٹے دکاندار احتجاج اور شٹرڈائون پرمجبور ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار پولٹری ریٹیلرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر و پنجاب کے کوآرڈینیٹر ظہیر عباس عباسی نے آل راولپنڈی چکن سیلرز ایسوسی ایشن کے اجلاس کے دوران کیا اس موقع پر پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری قاضی زاہد محمود اعوان اور چکن ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے علاوہ تاجروں راولپنڈی کے زونل عہدیداروں اور تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ظہیر عباس عباسی نے کہا کہ دکاندار(چکن فروشوں)کے ساتھ انتہائی ظلم و زیارتی کی جا رہی ہے ہمیں 425 روپے میں خرید کر 383 روپے میں روپے میں فروخت کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے اور تاجروں کو مکمل طور پر غیر حقیقی ریٹ لسٹ دی جارہی ہے جسکی وجہ سے تاجروں کو عوام گراں فروش سمجھتی ہے جبکہ ہول سیلروں کو آزاد چھوڑ دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ 1 دن کا چوزہ 180 روپے کا ہے اور 42 دن بعد کیسے ممکن ہے کہ اسے 383 روپے میں فروخت کیا جائے۔
ظالمانہ پالیسیوں سے پولٹری سے وابستہ چھوٹے تاجر فاقہ کشی کا شکار ، ظہیر عباس عباسی
Aug 11, 2024