راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سیکرٹری جنرل تحریک جوانان پاکستان میجر(ر)محمد ساجد مجید ایڈووکیٹ نے یوم آزادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنا یوم آزادی جوش و خروش سے مناتی ہیں یہ ملک لاکھوں شہدا کی قربانیوں سے معرض وجود میں آیا ہے اس کی ہمیں ہر ممکن قدر اور حفاظت کرنی چاہئے ہمیں پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کے لئے اپنے اپنے حصے کا کام کرنا ہو گاانہوں نے کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ جو ممالک ہم سے بعد میں آزاد ہوئے وہ ترقی کی منزلوں کو چھو رہے ہیں لیکن ہماری ترقی کی رفتار بہت آہستہ ہو گئی ہے ہمیں ان خامیوں کا فوری تدارک کرنا ہو گا ۔
زندہ قومیں اپنا یوم آزادی جوش و خروش سے مناتی ہیں،محمد ساجد مجید
Aug 11, 2024