راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی میں مون سون بارش کے حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان پرعملدرآمد شروع کر دیا جس کے تحت شہر بھر میں ٹریفک کی صورتحال کی نگرانی کنٹرول روم سے کی جا رہی ہے سٹی ٹریفک پولیس کے 450 سے زائد ٹریفک افسران و اہلکاران ڈیوٹی پر تعینات ہیں چیف ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ نے ٹریفک افسران و اہلکاران کو دوران بارش بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے اور بالخصوص نشیبی علاقوں میں بھی بارش کے دوران ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنانے پر ٹریفک پولیس کے تمام افسران و ملازمان کی کاوشوں کو سراہا اس موقع پر سی ٹی او بینش فاطمہ کا کہنا تھا کہ ٹریفک سٹاف مرکزی سڑکوں، نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ محکموں کو دیں اور کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں دوسرے محکمہ جات سے مکمل رابطے میں رہیں،سی ٹی او بینش فاطمہ نے ڈی ایس پیز /سرکل انچارجز و سیکٹر انچارج سے کہا کہ دوران بارش خود فیلڈ میں موجود رہ کر ٹریفک کو رواں دواں رکھیں۔