راولپنڈی(جنرل رپورٹر)زیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تیار کئے گئے آزادی فلوٹ کا راولپنڈی ڈبل روڈ پر منعقدہ تقریب میں باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا، افتتاح رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی اور بیرسٹر ملک عقیل نے کیا، یہ فلوٹ پاکستان کی یکجہتی کی علامت ہے جس میں پاکستان کے تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی اہم عمارات کے ماڈل شامل ہیں۔ فلوٹ 14 آگست کو لاہور پہنچے گا، رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا کہ یہ فلوٹ ملکی وحدت کی علامت ہے اور پنجاب نے بڑے بھائی کا کردار ادا کرتے ہوئے تمام صوبوں اور اکائیوں کی نمائندگی کی ہے،بیرسٹر عقیل احمد نے کہا کہ آج ملک کو ہم آہنگی اور بھائی چارے کی سخت ضرورت ہے اور وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایات ہر تیار کیا گیا یہ فلوٹ وحدت اور یکجہتی کے سفر پر روانہ ہوا ہے،فلوٹ پر مینار پاکستان کے علاوہ بلوچستان میں قائد اعظم کی رہائش، خیبر پختونخوا کے درہ خیبر، سندھ میں قائد کے مزار، آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی اور بمبوریت مسجد گلگت بلتستان کے ماڈلز بھی بنائے گئے پیں۔ 11 اگست کی صبح یہ فلوٹ گوجر خان پہنچے گا اور 11 اگست کی رات جہلم میں قیام کرے گا۔ ایک رات جہلم میں رکنے کے بعد یہ فلوٹ 12 اگست کو گجرات اور 13 اگست کو گوجرانولہ پہنچے گا۔
آزادی فلوٹ ملکی یکجہتی کی علامت، 14اگست کو لاہور پہنچے گا،حنیف عباسی
Aug 11, 2024