کراچی اور لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے اور پھر صبح سویرے ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔کراچی میں رات سے کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، ایم اے جناح روڈ، گرومندر، گولیمار، اولڈ سٹی ایریا، ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔راولپنڈی، ٹیکسلا اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی، جس کی وجہ سے متعدد علاقوں میں بجلی سپلائی معطل رہی، اس کے علاوہ اسلام آباد کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم بہتر ہوگیا جبکہ آزاد کشمیر، پشاور، مالاکنڈ، مانسہرہ میں بھی بادل برسے۔لاہور کے مختلف علاقوں میں علی الصبح ہونے والی موسلادھار بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں لکشمی چوک، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی اور مال روڈ کے اطراف میں شدید بارش ہوئی جبکہ گلبرگ، کلمہ چوک، جیل روڈ، فیوزپور روڈ پر بھی جم کر بادل برسے۔اس کے علاوہ قرطبہ چوک، چوبرجی، اسلامپورہ، بند روڈ، گلشن راوی، سمن آباد، مغلپورہ، تاج پورہ، فرخ آباد، چوک ناخدا میں بھی شدید بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بارش کی وجہ سے متعدد علاقوں میں بجلی سپلائی معطل رہی۔دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، بارش کی وجہ سے متعدد علاقوں میں بجلی سپلائی معطل رہی، کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے پیش نظر صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ کردیا گیا، نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔
کراچی اور لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش، موسم خوشگوار
Aug 11, 2024 | 11:02