راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ محترمہ نیلم بشارت نے اسسٹنٹ کمشنر بن کر تاجروں سے بھتہ وصول کرنے والے ملزم کی ضمانت منظور کرلی حسنین مسعود نامی ملزم نے اپنے وکیل سید تقی شاہ کاظمی ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی،عدالت نے ملزم کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو ضمانت منظور کرلی۔