اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)جشن آزادی کے موقع پر مسیحی برادری کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں 14 اگست جوش وخروش کے سے منانے کا اعلان، مقامی گرجا گھروں میں ملک کی سلامتی کے لیے دعائیں بھی مانگی جائیں گی،گلی، محلوں، گھروں کی چھتوں پر اور چرچز پر سبز ہلالی پرچم سج گئے، بچوں اور بڑوں کی طرف سے قومی پرچموں، جھنڈیوں، بیجز اور چاند ستارے والے کپڑوں کی خریداری کا سلسہ جاری ہے ،مسیحی برادری محب وطن اور پاکستان کا اثاثہ ہے پاکستان کے لیے ہماری جانیں بھی حاضر ہیں مسیحی برادری ملک اور فوج پر جان نچھاور کرتی ہے حصول پاکستان کے لیے مسیحی برادری نے اپنی قمیتی جانوں کے نذرانے پیش کیے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سنیٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج سبط الحیدر بخاری، ضلعی صدرراجہ شکیل عباسی ایڈوکیٹ،سٹی صدر افتخار شہزادہ،مسیحی رہنما راشد چوہان نے مقامی چرچ میں پادریوں کے ہمراہ نیشنل مینارٹی ڈے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاسٹر شکیل،پاسٹر ایوب،پاسٹر عمران،پاسٹر ناصر،پاسٹر وکرم کا کہنا تھا مسیحی برادری14 اگست کو شمعیں روشن کرکے امن ریلی نکالے گی،آئیں پوری قوم اورپیپلز پارٹی کے ورکرز تجدید عہد کریں کہ ملک کو ناقابل تسخیر بنائیں گے اور ہم یہ بھی عہد کریں کہ آئین پاکستان کے مطابق ملک میں اقلیتوں کو برابری کے حقوق دینگے پاکستان بے پناہ قربانیوں کا ثمر ہے پیپلز پارٹی اقلیتوں کے حقوق کی علمبردار ہے مینارٹی ڈے اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے کی یاددلاتا ہے مسیحی برادری کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے ۔