مری(بیورو رپورٹ)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے مری ڈویلپمنٹ پلان کوجلد عملی جامہ پہنانے کیلئے صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ جاری مختلف منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے گذشتہ روز مری پہنچ گئے پنجاب کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان بھی انکے ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر مری آغاظہیر شیرازی نے مری کے ڈویلپمنٹ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی،صوبائی وزرا نے پارکنگ یارڈز، جھیکا گلی چوک، ماڈل واش رومز اوردیگر منصوبوں کا معائنہ کیا،انہوں نے مری ٹریفک پلان کا بھی مکمل جائزہ لیا،صوبائی وزیر تعمیرات ومواصلات ملک صہیب احمدبرتھ نے سیاحوں کی سہولت کیلئے ماڈل واش رومز بنائے جارہے ہیں،ہال روڈ مری، ویو فورتھ روڑ، بنک روڑ، جھیکا گلی اور لوئر ٹوپہ روڑ سمیت 14 شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کا کام مکمل کر دیا گیا ہے،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبرخان نے سیاحوں کومری میں عالمی معیار کی سہولیات فراہم کئے جانے پر بھی کام جاری ہے،مری میں ٹریفک کی روانی کویقینی بنانے کیلئے ٹرانسپورٹ کے نظام کومزید بہتر کیا جا رہا ہے۔وزیر مواصلات نے کہا کہ مری میں جدید پارکنگ کے نظام سے پارکنگ کے مسائل حل ہونگے،وزیر اعلی پنجاب مری ڈویلپمنٹ پلان پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں،مری ڈویلپمنٹ پلان کے تحت بننے والے انفراسٹرکچر کے میٹریل کی کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جائے گی اورتمام پروجیکٹس کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے گا۔