مرکزی میلاد کمیٹی گوجرخان کے زیر اہتمام بارہ ربیع الاول کی تیاریوں کا آغاز

گوجرخان(نامہ نگار) مرکزی میلاد کمیٹی گوجرخان کے زیر اہتمام بارہ ربیع الاول کے مرکزی جلوس و دیگر محافل کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں جنرل باڈی کا اجلاس عمران مال میں ہوا جس میں صدر حاجی حسن اختر چوہان، جنرل سیکرٹری عبدالصبور کیانی، فنانس سیکرٹری چوہدری گل محمد، سیکرٹری نشرو اشاعت نصیر چشتی، عمران گل، نوید طاہر،راجہ حاجی واجد چوہان، مرزا امتیاز نقشبندی، نائب صدر مرزا تیمور وارثی، عاطف وارثی، نثار عطاری اور ٹھیکیدار راجہ اخلاق نے شرکت کی جبکہ نثار عطاری کی قیادت میں سکھو روڈ،صندل روڈ،ڈھوک شاہ زمان اور ملحقہ علاقوں کی ذیلی میلاد کمیٹیوں کا اجلاس جامع مسجد بلال صندل روڈ منعقد ہوا جس میں یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک روزانہ ایک جلوس نکالنے کا فیصلہ ہوا جبکہ مرکزی جلوس میں زیادہ سے زیادہ احباب کی شرکت یقینی بنانے،سفید لباس پہننے،پر امن طریقہ سے میلاد منانے پر گفتگو ہوئی ہر دو اجلاسوں میں احباب کی طرف سے مشکلات،سیکورٹی،ڈسپلن اور لنگر سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی  مشاورت ہوئی اور نئی تجاویز بھی سامنے آئیںجامع مسجد بلال میٹنگ میں علامہ جہانگیر قادری، علامہ حفیظ قادری، علامہ بلال صدیق قادری،قاری حافظ فیضان عطاری،جمیل انجم عطاری، ماجد نومی، جہانزیب، آزاد،جابر، حافظ عبد الرشید اور بلو مووی میکر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن