مری(بیورو رپورٹ)دی ایجوکیٹرز کیمپس مری میں سالانہ سائنس گروپ کے مختلف پروجیکٹس کے حوالے سے دی ایجوکیٹرز کیمپس مری میں مختلف5 ہاؤسز کے درمیان مقابلوں کی تقریب منعقد ہوئی جسکے مہمان خصوصی پرنسپل عطا الرحمان عباسی تھے، تقر یب کے دیگر مہمان گرامی اورججز میں سا ئنس ٹیچر کاشف سرفراز عباسی،پرنسپل سردار سا جدقر یشی ،وا ئس پرنسپل ابرار اورٹیچروسیم شامل تھے جبکہ مقابلے کی تقریب میں والدین اورطلبا وطالبات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی،ججوں نے مختلف ہاؤسزکے پروجیکٹس بنانے والے طلباسے پروجیکٹس کے حوالے سے سوالات کئے طلبا نے اس حوالے سے پروجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی جوابا ت اوربری فنگ دی، پانچ ہاسزکے درمیان مقابلوں میں ٹیبو ہاس نے پہلی پوزیشن جبکہ جناح ہاؤس دوسری اورسر سید ہاس نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، پرنسپل سردار ساجد قریشی کا کہنا تھا کہ تقریب میں طلبا کی حوصلہ افزائی ہوئی پروجیکٹس بنانے سے سٹوڈنٹس کے اند اعتماد بحال ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ایسے پروگرام ہر ماہ منعقد کئے جائیں، پروجیکٹس بنانے پر ٹیچرز اورسٹوڈنٹس کا اہم رول ہے جنھوں کم وقت میں پروجیکٹس بنائے ہیں،انہوں ججز اورتمام مہمانوں کاتقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ اداکیا۔
دی ایجوکیٹرز کیمپس مری میں مختلف5ہاؤسز کے درمیان مقا بلے
Aug 11, 2024