کلر سیداں،ڈی اے پی کھاد ذخیرہ کرنے پر کھاد ڈیلر کا گودام سر بمہر

کلر سیداں(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے ڈی اے پی کھاد ذخیرہ کرنے پر کھاد ڈیلر کا گودام سر بمہر کر دیا۔مخبر کے ذریعہ اطلاع ملی تھی کہ ایک ڈیلر نے ڈی اے پی کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کر کے سینکڑوں کی تعداد میں بیگ گودام میں ذخیرہ کئے ہوئے ہیں جس پر کارروائی کرکے گودام کو سربمہر کر دیا گیا جبکہ ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ریفلنگ کرنے پر متعدد ایجنسی مالکان کو جرمانے بھی کیئے گئے۔ادھر اراضی بانڈی میں غیر قانونی پٹرول ایجنسی کو سربمہر کر دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ایجنسی کا مالک غیر قانونی یونٹس نصب کر کے پٹرول فروخت کر رہا تھا۔

ای پیپر دی نیشن