مری (نامہ نگار خصوصی) عوامی حلقوں نے اس امر پر افوس اور تشویش کا اظہار کیا ہے کہ پیٹرول اور آٹے کی قیمتوں میں واضع کمی کے باجود یہاں کی عوام کو ریلیف نہیں مل رہا۔اس طرح ملک میں سب سے زیادہ گرانی صرف مری ہی میں ہے مگر یہ امر قابل افسوس ہے کہ اے سی مری اور ڈی سی ، وزیر اعلی پنجاپ مریم نواز شریف کی آمد پر انہیں سب ٹھیک ہے کی رپورٹ دیتے ہیں۔ایسے میں عوامی حلقوں نے اس امر پر تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی ہے کہ آپ خود مری میں ایک کھلی کچہری لگواکر مری کی غریب عوام جو خصوصی مافیا کے ہاتھوں لوٹ رہی ہے انہیں بجائیں ۔ مطالبہ میں کہا کیا گیا ہے کہ اے سی اور ڈی سی مری جو یہاں صرف سیلفیاں بنانے کی حد تک محدود ہیں وہ وزیر اعلیٰ سے اصل احقائق کو چھپا رہے ہیں ۔
پیٹرول ، آٹے کی قیمتوں میں واضع کمی کے باجود عوام کو ریلیف نہیں مل رہا
Aug 11, 2024