الخدمت فانڈیشن نے کلرسیداں میں شجرکاری مہم شروع کردی

 کلر سیداں(نامہ نگار)الخدمت فانڈیشن نے کلرسیداں میں شجرکاری مہم شروع کردی اس سلسلے میں تحصیل پیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسداں، کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم اور مرکزی قبرستان میں سینکڑوں سایہ دار درخت لگانے کا عمل شروع کردیا الخدمت فاونڈیشن کلرسیداں کے صدر محمد توقیراعوان نے شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ اس سے ملک کو موسمی شدت سے بھی محفوظ بنایا جا سکتا ہے ملک کے ہر شہری ہر طالب علم ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو شجرکاری کے ذریعے اس نیک عمل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے، ہم ملک کو موسمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے حکومت پر انحصار نہیں کر سکتے اس نیک کام میں ہر ذمہ دار شہری کو شجرکاری مہم میں حصہ لینا چاہیئے۔ اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن کے چوہدری ابرار حسین،مسعود بھٹی اور اکرام الحق قریشی بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن