ا ے سی گو جرخان کی کا رروائی ، ذخیرہ اندوزوں ،گراں فروشوں کو جرمانے

 گوجرخان (نامہ نگار)عوامی شکایات  اورا سسٹنٹ کمشنر خضرظہورگورائیہ کی ہدایت پرتحصیلد ارراجہ عمرمسعود اور عملہ نے گوجرخان مندرہ میں گو شت،سبزیوں بلخصوص تندور شاپس کو چیک کیاخر یداروں سے نرخ اور کوالٹی کے بارے میں دریافت کیا اور روٹی نان کم وزن اور مقررہ نرخ ناموں سے زائد قیمت پر فروخت کرنے پرمتعدد دوکانداروں کو جرمانے عائد کئے نیز  جی ٹی روڈ پر پٹرول پمپس کی چیکنگ بھی کی گئی اور خلاف ورزی پر ایک پٹرول پمپ پر جرمانہ عائد کیا گیااسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اورناجائز منافع خوری کسی  صورت قبول نہیں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ پر عمل کریںبصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن