ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)مہاجرین جمو ں وکشمیرراولپنڈی ڈو یژ ن کے چیئرمین سر دا ر محمد ر شیدہاشمی نے ایک بیان میںکہاہے کہ تحر یک پا کستان میںدیگر اقوام سمیت اہل کشمیرنے بھی بے پناہ قربانیا ںد یں ،اورا پنی قیمتی جائیدادیںودیگرمال واسباب چھو ڑ کر اسلام کی سربلندی کی خاطراسلامی جمہوریہ پاکستان کے قیا م میںسردھڑکی بازی لگائی،ان عظیم شہداء او رغازیو ںکے لواحقین الگ وطن کے حصول سے لے کرآج تک اپنے حقوق کے حصول کیلئے در بدر د ھکے کھانے پرمجبورہیں،ہم آرمی چیف سے اپیل کر تے ہیں،کہ قیا م پاکستان کی تحریک میں برصغیر میںاپنے قیمتی حقوق کوقربان کرنے والے عظیم لوگوں کے لوا حقین کوان کے جائزحقوق دلوائے جائیں ،انہوںنے کہاکہ مترو کہ وقف املاک کے مسائل اگرچہ بہت زیادہ ہیں، تا ہم الاٹ شدہ رقبوں پراثر ورسوخ رکھنے والے لینڈ مافیاکے ناجائزقبضو ںکا راج ہے، عارضی الاٹمنٹ سے مستقل الاٹمنٹ میں ایک ہی تحصیل میں سالہا سا ل سے پڑی فائلیں بے بسی کا اظہار کر رہی ہیں 1947 میں ہجرت کرنے والے مہاجرین کی اب تیسری نسل دفاتر کے چکر کاٹ کر تنگ آچکے ہیں چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر ذاتی نوٹس لیکر یہ جائز دیرینہ حل طلب مسائل کے ازالے کا حکم صادر فرمائیں ۔
تحریک پاکستان میں اہل کشمیرنے بھی قربانیاںد یں ،سردا رر شیدہاشمی
Aug 11, 2024