ارشد ندیم نے اولمپکس کی 118سالہ تاریخ کا ریکارڈ توڑ ڈالا: ڈاکٹر نثار چوہدری 

   اسلام آباد(نامہ نگار) سینئر ممبر سنٹرل ایگزیکٹو پی ایم ایل این لائز فورم پاکستان راجہ عدیل عابد ایڈ ووکیٹ اور پرنسپل کرلوٹ ریذیڈنشل کالج ڈاکٹر نثار احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کی قابل رشک فتح نے اقوام عالم میں سبز ہلالی پرچم بلند کیا ۔ قوم میاں چنوں کے شہزادے کی طرف سے اولمپکس کی 118 سالہ تاریخ کا ریکارڈ توڑ نے نوجوان اتھلیٹ کو مبارک باد پیش کرتی ہے۔سماج دوست شخصیات نے بتایا کہ 92.97 میٹر جیولن تھرو کے شاندار عا لمی ریکارڈ کے باعث کھیلوں کے میدان میں چھائی طویل مایوسی ختم ہونے کی امید پیدا ہوگئی جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا  عزم اور حوصلہ ملے گا ۔  پرنسپل کرلوٹ ریذیڈنشل کالج کا کہنا تھا کہ 40 سال بعد وطن عزیز کیلئے گولڈ میڈل جیتنے اور ریکارڈ بنانے پر اہل پاکستان مبارک باد کے مستحق ہیں یہ خوشگوار ہوا کا جھونکا ہے جو انشا اللہ مزید خوشیوں اور فتوحات کی نوید لے کر آیا ہے۔امید ہے کہ مستقبل میں کھیلوں کے فروغ اور سرپرستی کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں کو سنہری مواقعے میسر آئیں گے۔ راجہ عدیل عابد ایڈووکیٹنے کہا کہ انہوں نے عربی کمنٹیٹر کو سنا جس نے ارشد کے جیولین سنبھالنے ،ہاتھوں کو تولنے اور پھینکنے کیساتھ ساتھ جس کا مہارت کا تبصرہ کیا وہ  اپنی مثال آپ تھاجونہی ارشد نے کرشمہ کیا، کمنٹیٹر سب بھول کر اللہ اکبر کے نعرے لگانے لگا۔ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جو ہاکی ٹیمکی بدولت ملا، ارشد ندیم نے پاکستان کو انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل دلواکر نئی تاریخ رقم کی۔

ای پیپر دی نیشن