بوچھال کلاں(نامہ نگار) حکومت پنجاب کے ویژن مہنگائی کے خاتمے کے لئے انتظامیہ سرگرم ہو گئی اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار ساحل رسول ان ایکشن ہیں انہوں نے علاقہ ونہار میں گراں فروشوں کومجموعی طور پر71ہزار روپے جرمانہ کیا اور متعدد دکانوں کو سیل کر دیا اسسٹنٹ کمشنر کلر کہارنے موضع منارہ میں دکانوں پر جا کر ریٹ لسٹ چیک کیں اور ریٹ لسٹ سے تجاوز کرنے والے دکانداروں کو30ہزار روپے جرمانہ کیا اور تین دکانوں کو سیل کر دیا انہوں نے موضع نور پور پہنچ کر دکانوں کو چیک کیا اور گراں فروشوں کو21ہزار روپے جرمانہ جبکہ پانچ دکانوں کو سیل کر دیا اس سے قبل انہوں نے میانی اڈا پر گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے20ہزار روپے جرمانہ کیا۔