مری(بیورو رپورٹ)مری میں طوفانی مہنگائی نے غریب عوام کی زندگیاں اجیرن بنادیں،ہر دوکان کا الگ الگ نرخ،گوشت توعوام کی پہنچ سے پہلے ہی باہر ہے،اب سبزی اوردالیں بھی عوام کی پہنچ سے دورہوچکی ہیں،مری کی ضلعی انتظامیہ بھی اپنے روزانہ کی بنیادپر جاری کردہ نرخ ناموں پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوچکی ہے،،پھل،سبزیاں اوردیگر اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ضلعی انتظامیہ مری بھی عوام کو مہنگائی کے عذاب سے بچانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اورکمیٹیوں سمیت تمام سرکاری ادارے بھی مکمل غیر فعال ہوچکے ہیں۔
مری ، طوفانی مہنگائی نے غریب عوام کی زندگیاں اجیرن بنادیں
Aug 11, 2024