کلر سیداں(نامہ نگار)بلاک چوری کرنے پر ما لک نے ملزمان کیخلاف تھانہ کلر سیداں میں درخوا ست دے دی۔سلیم طارق نے بتایا کہ میری ملکیتی زمین کلر سیداں میں واقع ہے جہاں میں نے مکانات کی تعمیر کیلئے 1200 بلاک خرید رکھے تھے جن میں 560 بلاک کو گزشتہ شب چوری کر لیا گیا ہے۔ اس نے الزام لگایا ہے کہ ابراہیم خان،اسما عیل خان نے دیگر ساتھیو ں کے ہمراہ میرے بلاک چوری کر لئے ہیں۔