حضرو(نمائندہ نوائے وقت)عوامی مسائل چھچھ کمیٹی تحصیل حضرو کا ایک مشاورتی آل پارٹی اجلاس ملک تیمورشہزادکے ڈیرہ پرمنعقدہو جس میں تحصیل حضرومیں مصنوعی مہنگائی جس میں گوشت،سبز ی،فر وٹ اورکریانہ کی اشیاء کی حکومتی ریٹ سے زائدفرو خت اورمصنوعی مہنگائی کوروکنے کیلئے لائحہ عمل تیارکیا گیا جس میں انتظامیہ کواس بات کاپابندبنایاجائے کہ منڈی مالکان سبزی اورفروٹ جبکہ مرغی کے گوشت اوردیگرکریانہ کی اشیاء خوردنوش کی سرکاری ریٹ کے مطابق فروخت کرنے پرعمل درآمدکرایاجا ئے تاکہ غریب عوام کواس مہنگائی کے دورمیں حکومتی ریٹ پراشیاء خوردنوش کی فراہمی یقینی ہوسکے کمیٹی اجلاس میں بات پربھی زوردیا گیاکہ اٹک۔کامرہ اورحضرو میں ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردنوش فروخت ہوں کمیٹی کامقصدغریب عوام کوایک جیسے ریٹ پراشیاء کی فراہمی یقینی ہوسکے اورکسی بھی غر یب ریڑھی بان۔دکاندار یامرغی فروخت کرنیوالوں کیساتھ بھی کوئی زیادتی نہ ہوااجلاس میں سرپرست اعلی الحاج طارق علی خان ۔اقبال میر۔طلال اشرف بٹ،ملک انصاراحمد، طارق اعوان،ملک تیمورشہز اد، ملک ثمرعباس،زا ہد میر،بلال آرائیں،محمدحنیف ،ملک نسیم،امین اللہ خان،ذاکرمحمود،فیصل شہزاد،آ صف خان،چاندڈار ،عمرخان،نورخان،بابر رفیق، محمدزمان اور صحافی برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔
عوامی مسائل،ملک تیمورشہزادکے ڈیرہ پرچھچھ کمیٹی کا مشاورتی آل پارٹی اجلاس
Aug 11, 2024