حسن ابدال (نامہ نگار) تھانہ سٹی حسن ابدال کی حدود میں واقع محلہ صابر آباد کے رہائشی حمید اللہ ولد سیدا گل نے تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کو بیان دیا کہ گذشتہ روز صبح آٹھ بجے کے قریب میں اپنے بھائی اور والد سیدا گل کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ اچانک میرا سسر نورا گل ولد موسیٰ میری ساس مسماۃ (خ) کے ہمراہ وہاں آیااور آتے ہی لڑائی جھگڑا شروع کر دیا اور کہا کہ ہماری بیٹی کو ہمارے حوالے کر دومیرے انکار پر میری ساس نے میرے سسر سے کہا کہ اسے جان سے مار دو جس پر میرے سسر نورا گل نے پسٹل نکا ل کر میرے اوپردو فائرکیے تاہم میں خوش قسمتی سے محفوظ رہا ۔شور شرابہ اور فائرنگ کی آواز سن کر اہل محلہ جمع ہو گئے جس پر میرا سسر اور ساس وہاں سے چلے گئے وجہ عناد یہ ہے کہ میں نے نورا گل کی بیٹی مسماۃ (خ) سے پسند کی شادی کی ہوئی ہے اور وہ اسے ساتھ لے کر جانا چاہتے تھے جبکہ میری بیوی مسماۃ (خ) ان کے ہمراہ نہیں جانا چاہتی آج تک راضی نامہ کی کوشش ہوتی رہی جو نہ ہو سکا۔ تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے مدعی حمید اللہ کے بیان پر نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
حسن ابدال :پسند کی شادی کرنے والے لڑکے پر سسرالیوں کا حملہ
Aug 11, 2024