گوجرخان (نامہ نگار) گورنمنٹ سرور شہید نشان حیدر ایسوسی ایٹ کالج گوجرخان میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر آگاہی سیشن کا اہتمام،پرنسپل راجہ جمشید علی نے ادارے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی پروفیسر فاروق منہاس نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے پروفیسر معوذ افتخار نے تلاوت قران پاک سے تقریب کا اغاز کیا جبکہ محمد سہیل نے ہدیہ نعت پیش کیا صدر بار ایسوسی ایشن گوجر خان راجہ امانت علی۔ماہر تعلیم پروفیسر حمید اصغر۔ صدر مرکزی انجمن تاجراں راجہ جواد۔ عامر شفیق قریشی ایڈوکیٹ۔زوہیب اشرف ایڈوکیٹ۔ تاجر رہنما مرزا وقاص۔ صدر پوٹھوہار پریس کلب ملک جاوید ۔ سید شبر حسین شاہ ایڈوکیٹ۔ راجہ کلیم ایڈوکیٹ۔ سینئر صحافی احمد نواز کھوکھر۔ مرزا رمضان ایڈوکیٹ۔راجہ ظہور منظور ایڈوکیٹ۔اورنگزیب مغل ایڈوکیٹ۔ امجد منیر بھٹی۔ چوہدری عاصم سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی پرنسپل گورنمنٹ سرور شہید شہید نشان حیدر ایسوسی ایٹ کالج گوجرخان پروفیسر جمشید علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ ہذا جدید اور معیاری تعلیم کی فراہمی کا مرکز ہے جہاں پر تمام اساتذہ مختلف مضامین پر طلباء کو علم کی روشنی سے بہرہ مند کر رہے ہیں تقریب سے صدربار راجہ امانت علی،پروفیسر حمید اصغر، راجہ محمد جواد ، ملک جاوید اقبا ل، انور خان،رانا نسیم احمد، یاسر مسعود،پروفیسر شا ہد حسن، پروفیسر شجاعت عابد، مرزا وقاص، مرزا رمضا ن، امجد بھٹی، راجہ کلیم ایڈوکیٹ،احمد نواز کھوکھر ،ماسٹر اسلم،محمد افضال نے بھی خطاب کیا ۔